لندن (آئی این پی) برطانوی کابینہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ایران کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائل ہیں جو لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہائوسنگ سیکرٹری سٹیو ریڈ نے بتایا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ایران برطانیہ کو نشانہ بنا رہا ہے یا اگر وہ چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ یہ میزائل برطانوی سرزمین کے کتنے قریب پہنچے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آپریشنل تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے۔