چوری الزام،دکانداروں کا شہری پر تشدد، برہنہ ویڈیو وائرل

لاہور (کرائم رپورٹر) چوری کے الزام پر دکانداروں نے شہری پرتشدد کرنے کے بعد برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری نے چند روز قبل ملزموں کی دکان سے چند روپوں کا سامان خریدا تھا اور جلد بازی میں پیسے دینا بھول گیا تھا۔ کچھ روز بعد شہری دوبارہ سامان لینے آیا تو دکانداروں نے شہری پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کردیا۔پولیس کے مطابق شہری نے دکانداروں کو پیسے دینے کی بہت کوشش کی تاہم انہوں نے ایک نہ سنی۔ تشدد کیا اور برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے ملزموں زین ، عبداللہ اور ولید کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔