امریکہ میں37سالہ گھوڑی نے معمر ترین ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور ان کی پالتو گھوڑی کی کہانی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی رہائشی پیج سِگمن بلومر کی پالتو گھوڑی فینسی نے 37 برس اور 329 دن کی عمر میں گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔رپورٹ کے مطابق فینسی یکم اپریل 1988 کو پیدا ہوئی، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کی مالکن پیج سِگمن بلومر کی تاریخِ پیدائش بھی وہی ہے جو ان کی گھوڑی کی ہے،