فروری میں براہ راست ایف ڈی آئی 42.3 ملین ڈالر رہی ،سٹیٹ بینک
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کییجس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے ماہ کے دوران مجموعی طور پر خالص ایف ڈی آئی 94.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ چین نے اس خالص سرمایہ کاری میں 29.8 فیصد حصہ ڈالا ، جس سے یہ واحد سب سے بڑا سرمایہ کار بن گیا۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے بعد، دیگر اہم ایف ڈی آئی شراکت داروں میں برطانیہ نے 19.2 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ نے 17.4 ملین ڈالر، امریکہ نے 14.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 13.6 ملین ڈالر، فرانس نے 10.9 ملین ڈالر اور بقیہ سرمایہ کاری مختلف ممالک سے ایف ڈی آئی آئی۔