رواں مالی سال چین سے 1.22بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک
کراچی(آئی این پی )پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چین سرفہرست رہا۔ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی موثر پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 2.45ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس میں سب سے نمایاں حصہ چین کا رہا۔ چین کی جانب سے اس عرصے میں پاکستان کو 1.22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90فیصد زیادہ ہے۔چین اس وقت پاکستان کی کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 49.9فیصد حصے کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار بن چکا ہے۔