سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی ضمانت درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی ضمانت درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

عدالت میں جسٹس سردار طارق مسعود نے سماعت کی، جہاں پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بتایا کہ ملزمہ سے 167 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جو اس کے پیٹ میں بھرے کیپسول میں چھپائی گئی تھی۔ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت واپس لیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں نیا نکتہ اٹھایا گیا، جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں اٹھایا گیا وہ سپریم کورٹ میں کیسے زیرِ بحث آ سکتا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اس نکتے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ ملزمہ کو شوہر کے ہمراہ سعودی عرب جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔