وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، امن و ترقی پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، امن و ترقی پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک تھی۔ملاقات کے بعد سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے اور بلوچستان کو ایک پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔