کے پی حکومت سوشل میڈیا بریگیڈ پرکروڑوں خرچ کررہی :عظمیٰ

ملکی سالمیت کیخلاف پراپیگنڈا کیا جارہا،گنڈاپورکے پاس تنخواہوں کیلئیفنڈزنہیں 
ایک  کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگارچھیننے پر آگئے  :وزیراطلاعات
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخواہ حکومت نے مرکز بحالی پراجیکٹ کے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے برطرف کر دیا جبکہ کے پی حکومت کا محکمہ اطلاعات سوشل میڈیا بریگیڈ کو کروڑوں روپے فراہم کرتا ہے، جو دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے  ان کے پاس فنڈز نہیں ہوتے،ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگارچھیننے پر ا?گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نیاپنے ایک بیان میں  کہا کہ کے پی حکومت کے پاس احتجاج، جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کے  لئے  ہمیشہ وسائل دستیاب ہوتے ہیں،گنڈاپور وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتے ہیں  جبکہ بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کی ہیں  جبکہ درجنوں دیگر منصوبوں میں لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔