وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے مختص بجٹ سے 85 کروڑ 85 لاکھ ، گورنر ہائوس نے 9 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار اضافی خرچ کر ڈالے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے دو بڑے آئینی سربراہوں کے خرچے بڑھ گئے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال کے دوران مختص بجٹ سے 85 کروڑ 85 لاکھ روپے اضافی جبکہ گورنر ہائوس نے 9 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار روپے اضافی خرچ کر ڈالے، صوبے کی دنوں شخصیات نے تحفوں پر کروڑوں روپے اڑادیے، آئندہ بجٹ میں بھی اضافہ کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیش ہونے والی بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 2024.25 میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے لیے 80 کروڑ 50 لاکھ 91 ہزار روپے مختص تھے جبکہ 1 ارب 66 کروڑ 36 لاکھ 35 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کیلئے ایک ارب 41 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔ گورنرہائوس سیکرٹریٹ کے لیے رواں سال 2024.25 کے لیے 50 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار روپے مختص کیے گئے تاہم 9 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزا روپے اضافی خرچ کرکے بجٹ 60 کروڑ 67 لاکھ 91 ہزار روپے تک پہنچا دیا گیا۔نئے مالی سال 2025.26 کے دوران گورنر ہائوس کے لیے 59 کروڑ 16 لاکھ 41 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔