18سالہ طالبعلم بس تلیآکرجاں بحق

ساہیوال ( )عارفوالہ روڈ بائی پاس موڑ پر 18سالہ طالبعلم بس کے ٹائر تلیآکر جاں بحق ہوگیا۔ بتایاگیا ہے کہ طالب علم سلیم مبینہ طورپر بس کے دروازے سے اچانک سلپ ہونے کے باعث نیچے گرا ،ریسکیو1122نے فوری پہنچ کر ضروری کارروائی کی،حادثہ کے بعد طلبہ مشتعل ہوگئے اور بعض طلبہ نے احتجاجاً بس کے شیشے توڑ ڈالے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔