بوریوالا (خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 265/EB میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انٹرمیڈیٹ کا 18 سالہ طالبعلم عبد آ اکرم شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بوریوالا منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا،مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،اسی تنازعے میں اس سے قبل ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں زخمی نوجوان کے والد چودھری محمد اکرم جاں بحق جبکہ اس کا چچا زخمی ہو گیا تھا، تازہ حملہ بھی مبینہ طور پر اسی خاندان کو نشانہ بنا کر کیا گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔