یو ای ٹی میں شجرکاری مہم کاآغاز

لاہور( خبر نگار )وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغازکیا۔ بعد ازاں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات،رجسٹرارمحمد آصف اور دیگر فیکلٹی ممبران نے اپنے اپنے نام کے پودے لگاکر مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد کیمپس کو سر سبز وشاداب بناکر طلبا کو صحت افزا ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ،سٹاف اور فیکلٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک بڑے خطرے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔