شجرکاری :پودا گھر سکیم کاآغاز

سکیم کو پذیرائی ملنے لگی ،مہم کے پہلے ہی دن مختلف علاقوں میں 1000 پودے پہنچا دیئے گئے
لاہور (خصوصی رپورٹ)شجرکاری کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام ،لاہور کے شہری اب صرف ایک کال پر مفت پودے اپنے گھر منگوا سکتے ہیں ،پی ایچ اے کی جانب سے پودا گھر سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،شجرکاری اور ماحولیاتی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلین اینڈ گرین انیشیٹو کے تحت لاہور میں گھر گھر پودے پہنچائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور نے سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔مہم کے پہلے ہی دن مختلف علاقوں میں 1000 سے زائد پودے پہنچا دیے گئے۔شہریوں کو 17 اقسام کے پھل دار پودے بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔فلاحی اداروں اور کورئیر سروسز کو مہم میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری ہاو سنگ کے مطابق پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی تشکیل سے صوبہ بھر میں سبز انقلاب آئے گا، جبکہ کابینہ سب کمیٹی برائے پی ایچ اے کی بھی سفارش کر دی گئی ہے۔