آر بلاک پاک سیکریٹریٹ میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

شجرکاری کے ذریعے اسلام آباد کے گرین کور میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آر بلاک پاک سیکریٹریٹ میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی علمی و فلاحی خدمات کے ساتھ عملی اقدامات بھی قابل تحسین ہیں، شجرکاری کے ذریعے اسلام آباد کے گرین کور میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، نئے درخت لگانے کے ساتھ موجودہ درختوں کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، طلال چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2026 میں اب تک ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں، درخت لگانا ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے، سبز پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اجتماعی سطح پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔