دبئی(آن لائن)دبئی میں سفری پابندیوں اور بالخصوص ڈی پورٹ کرنے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے ملک بدری کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ دبئی سے بیدخل کیے جانے والے جانے والے باشندے ڈی پوڑٹ کے قانون میں موجود ایک نرمی کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے مالی واجبات جیسے فرضی قرضوں کا بہانہ بنا کر بیدخلی سے بچنے کا جواز پیش کرتے تھے۔ جس پر دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام جوازوں کو ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔ علاوہ ازیں اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی نے ایک خصوصی عدالتی کمیٹی قائم کی ہے جو ان معاملات کا جائزہ لے گی اور قانونی نظام کی مضبوطی کو یقینی بنائے گی۔