سفری پابندیوں سے معیشت و سلامتی کو خطرات لاحق: امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ کو انتباہ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے 30سے زائد قانون سازوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ متنازع سفری پابندی کی مجوزہ بحالی کو ترک کردیں  اس سے امریکی معیشت اور سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچے گا اور قومی سلامتی کی بہتری میں ناکامی کا باعث بنے گی۔ایریزونا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن یاسمین انصاری اور الینوائے سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن ریڈ شنائیڈر کی قیادت میں لکھے گئے ایک خط میں قانون سازوں نے ان اطلاعات پر گہری تشویش اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اس اقدام کے امیگریشن پالیسی سے ہٹ کر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔