دہری شہریت کے حامل برطانوی شہریوں کیلئے سفری قوانین میں تبدیلی

لندن(آئی این پی )دہری شہریت کے حامل برطانوی شہریوں کیلئے سفری قوانین میں تبدیلی کردی گئی۔ نئے قوانین پر عملدرآمد 25 فروری سے شروع ہوگا۔یوکے ہوم آفس کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد زائد المعیاد برطانوی پاسپورٹ پر سفر کر سکیں گے، ایکسپائرڈ برطانوی پاسپورٹ 1989 یا اس کے بعد کا ہونا ضروری ہے۔اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن والے پاسپورٹ پر بھی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی، بورڈنگ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار ایئرلائن یا فیری انتظامیہ کے پاس ہوگا