اگر حماس غزہ میں اقتدار میں رہی تو آگے کی لڑائی فلسطینیوں کے وجود کے خاتمے کا باعث بنے گی،ترجمان
رملہ(آئی این پی )فلسطین کے صدر محمود عباس کی تحریک الفتح نے اپنی حریف جماعت حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے وجود کے تحفظ کے لیے اقتدار سے دستبردار ہوجائے۔الفتح کے ترجمان منتھر الحیق نے غزہ سے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ حماس کو غزہ، اس کے بچوں، عورتوں اور مردوں کے لیے ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ حکومت سے دستبردار ہو جائے اور اس بات کو مکمل طور پر تسلیم کرے کہ اگر وہ غزہ میں اقتدار میں رہی تو آگے کی لڑائی فلسطینیوں کے وجود کے خاتمے کا باعث بنے گی۔