ہوانا(آئی این پی )کیوبا کی وزیر محنت مارٹا ایلینا فیتو کیبریرا کو ملک میں بھکاریوں سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا جس پر شدید تنقید کے بعد انہیں مستعفی ہونا پڑگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی خاتون وزیر نے ملک میں بھکاریوں کی موجودگی سے انکار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کیوبا میں بھکاری نام کی کوئی چیز نہیں، کوڑے دان میں چیزیں تلاش کرنے والے آسان طریقے سے پیسہ کمانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔