گلا کٹی لاش کی شناخت ہوگئی ، شوہر زیر حراست

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے سے 30 سالہ خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہونے کے واقعے نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیامقتولہ کی شناخت نازیہ کے نام سے ہوئی ہیپولیس کے مطابق نازیہ کے اغوا کا مقدمہ اس کے شوہر نواز کی مدعیت میں تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق نازیہ کام کے سلسلے میں حمزہ ٹاؤن گئی تھیں تاہم مقررہ وقت پر گھر واپس نہ پہنچیں، جس پر شوہر نے پولیس کو اطلاع دے کر مقدمہ درج کروایاگزشتہ روز نازیہ کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں گھریلو ناچاقی کا پہلو سامنے آیا ہے اور قتل کے شبہ میں شوہر نواز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔