ملتان روڈ پر منی ٹرک اور رکشے میں تصادم، 3 افراد زخمی

ملتان روڈ پر منی ٹرک اور رکشے میں تصادم، 3 افراد زخمی

سندر کے علاقے میں ملتان روڈ پر منی ٹرک اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ابتدائی علاج کے بعد مزید معائنے اور طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔