شہر میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور

شہر میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور

شہر میں مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اضافی قیمتیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 432 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 25 سے 30 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 450 سے 470 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 217 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں انڈے 225 سے 235 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری کارروائی اور قیمتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔