وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ مالکان کی اجازت کے بغیر کسی بھی نجی املاک پر کوئی ٹاور نصب نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل پر اٹھائے گئے اعتراضات کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل متنازع نہیں ہے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اس کی چند شقوں پر مشاورت جاری ہے۔وفاقی وزیرِ قانون کے مطابق بل پر سامنے آنے والے اعتراضات جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور ان تمام تحفظات کو جلد دور کر دیا جائے گا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل کی بعض شقوں میں پائے جانے والے ابہام کو مزید واضح کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی شہری کی جائیداد متاثر نہیں ہوگی اور نہ ہی مالکان کی اجازت کے بغیر نجی املاک پر ٹاور نصب کرنے کی اجازت دی جائے گی۔