ویلروں کی شامت،8 حوالات بند

ملزم ٹولیوں کی صورت میں نکلتے اور رات کے پچھلے پہر ون ویلنگ کرتے تھے، موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی اکرم پارک پولیس نے ون ویلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں رنگ روڈ کی کشادہ سڑکوں پر ویلنگ کرنے والے 8 منچلے کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود ٹولیوں کی شکل میں نکلتے اور رات کے پچھلے پہر ون ویلنگ کرتے تھیچوکی اکرم پارک پولیس نے اطلاع ملنے پر ون ویلنگ کرنے والوں کو دھر لیاملزمان کے زیر استعمال ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلز کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیاگرفتار ملزمان میں خرم،شہزاد، زاہد،ارسلان،محسن،عدنان،بلال اور سلمان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیں ون ویلر اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں