ٹوکن ٹیکس نادہندہ ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

لاہور ( کرائم رپورٹر ) ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی، پنجاب میں ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل، ساڑھے 8 لاکھ گاڑی مالکان کے ذمے 9 ارب سے زائد کی ادائیگیاں زیر التوا، 30 جون تک ٹوکن ٹیکس وصولی کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت جاری۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والیگاڑیوں کے مالکان کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا۔ایکسائز حکام کے مطابق مالی سال کے آخری 7روز میں ٹیکس کولیکشن کیلئے ڈیفالٹر گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے دیا، صوبہ بھر میں سالانہ 17 لاکھ سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ادا کرتی ہیں، جن میں سے تقریباً پونے 9 لاکھ گاڑی مالکان نے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 9 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے 8 لاکھ گاڑی مالکان کے ذمے 9 ارب سے زائد کی ادائیگیاں زیر التوا ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر 30 جون تک ٹوکن ٹیکس وصولی کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔