ٹوکن ٹیکس نا دہندگان سے ایک کرو ڑ 42 لاکھ کی وصولی ۔

 583 گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تلف ،محکمہ ایکسائز کا کریک ڈاؤن جاری رہا
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ترجمان کے مطابق لاہور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ، ساہیوال اور بہاولپور میں متعدد مقامات پر ناکے لگائے گئے۔فیلڈ آپریشن کے 12ویں روز 15619 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔357 غیر رجسٹرڈ گا ڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 1793 سے ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر وصولیاں کی گئیں۔3 کروڑ 18لاکھ 89 ہزار 666 روپے کے واجب الادا ٹیکسز میں سے ایک کرو ڑ 42 لاکھ، 43ہزار 619 روپے کی وصولی جبکہ 583 گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف دائرہ مزید تنگ کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ انہوں نے واضح کیا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں مزید تاخیر کرنے والوں کے خلاف جرمانے بڑھا دئیے جائیں گے۔مزید برآں غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔