ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دورہ مکمل، وطن واپسی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دورہ مکمل، وطن واپسی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نور خان ایئربیس پر ایرانی صدر کو الوداع کیا گیا، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں رخصت کیا۔اس موقع پر ایرانی صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مہمان نوازی اور خصوصی توجہ پر شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔