شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین، تہران میں تین روزہ تعطیل کا اعلان

شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین، تہران میں تین روزہ تعطیل کا اعلان

تہران: ایران کی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین اور تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت تہران میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور تدفین و دعائیہ تقریبات کے انچارج حسن حسن زادہ نے بتایا کہ مرحوم رہنما کی نماز جنازہ اور تعزیتی اجتماعات 4 اور 5 جولائی 2026 کو تہران کے گرینڈ مصلیٰ تہران میں منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تدفین کی مرکزی تقریب 6 جولائی کو ہوگی، جبکہ ان تقریبات کے دوران صوبہ تہران میں تین روزہ سرکاری تعطیل نافذ رہے گی۔رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای فروری 2026 میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں جاں بحق ہوئے تھے، جس کی بعد ازاں ایرانی سرکاری ذرائع نے بھی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب حالیہ مہینوں میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد سوئٹزرلینڈ میں اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، جن میں مستقبل کے معاملات طے کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔یاد رہے کہ ایرانی حکام نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ مرحوم سپریم لیڈر کی آخری رسومات کا سلسلہ جولائی کے اوائل میں شروع ہوگا، جس کے لیے ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔