شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
نائب میئر تہران نے بتایا ہے کہ نماز جنازہ کے لیے تین دن کی الوداعی تقریبات اور 24 گھنٹے کا جنازہ جلوس منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریبات ذی الحج کے آخر اور محرم کے آغاز میں منعقد ہو سکتی ہیں، اور نماز جنازہ کا مقام حتمی طور پر طے کیا جا رہا ہے۔ نماز جنازہ جامع مسجد یا امام خمینی کے مزار میں ادا کی جائے گی، اور تہران میں جنازہ جلوس 24 گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
نائب میئر کے مطابق، جنازے میں 15 سے 20 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے، اور شہید سپریم لیڈر کا جسد خاکی پہلے قم اور پھر مشہد منتقل کیا جائے گا، جہاں روضہ امام رضا میں تدفین کی جائے گی۔خیال رہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای جنگ کے دوران ابتدائی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔