تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی و دیگر ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری
لاہور،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام 1448 ہجری(عاشورہ) کے موقع پر ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے 25 اور 26 جون 2026(جمعرات اور جمعہ)کو ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے،تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے مقررہ تعطیلات کے دوران بند رہیں گے تاہم ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔حکومتی اعلامیے کے مطابق تعطیلات کا مقصد یومِ عاشور کے مذہبی اجتماعات اور مجالس میں شرکت کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔کابینہ ڈویڑن نے اس سلسلے میں تمام وزارتوں، ڈویڑنوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو باقاعدہ نوٹیفکیشن کی کاپیاں ارسال کر دی ہیں تاکہ احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔