میسی واش روم گیا اور پانی نہ ہوا تو؟ لیاری میں فیفا ورلڈکپ کروانے کے بیان پر سجاد سومرو کا طنزیہ ردعمل

کراچی (آئی این پی )  کروڑوں مداحوں کی توجہ کا مرکز فیفا ورلڈ کپ  پاکستان میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔  شہر قائد کے علاقے لیاری کو منی برازیل کہا جاتا ہے۔لیاری میں بڑی اسکرینز لگاکر بالخصوص برازیل اور ارجنٹینا کے میچز کو  دیکھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے سندھ اسمبلی میں دعوی کیا کہ اگر کبھی فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کا موقع ملا تو ہمارے پاس لیاری میں اس کیلئے  گرائو نڈ موجود ہے۔نبیل گبول کے اس دعوے پر رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو نے طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ اگر اس اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا میچ ہو، میسی واش روم جائے اور وہاں پانی نہ ہوا تو اس کا جواب کون دے گا۔سجاد سومرو نے کہا کہ کیا آپ رونالڈو اور نیمار کو بھی وہی پانی پلائیں گے جو لیاری کی عوام کو پلاتے ہیں۔انہوں نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ ٹیموں کو اسی روڈ پر سے گزار کر لے جائیں گے جہاں سے ہم لیاری جاتے ہیں۔