ایران اس شرط پر رضامند نہ ہوتا تو دونوں ممالک کے درمیان مزید مذاکرات جاری نہ رہتے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران جوہری تنصیبات کے اعلی ترین معائنے پر مکمل راضی ہو گیا، ایران اس پر راضی نہ ہوتا، تو آگے مذاکرات نہ ہوتے، ایران کی بڑی رعایتوں پر آبنائے ہرمز کو کھولنے کی اجازت دی، ہمارے جہاز دوبارہ ناکہ بندی کے لیے تیار ہیں۔ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مستقبل میں اعلی ترین سطح کے جوہری معائنوں پر مکمل طور پر اتفاق کر لیا ہے، جس سے جوہری شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران اس شرط پر رضامند نہ ہوتا تو دونوں ممالک کے درمیان مزید مذاکرات جاری نہ رہتے۔ایران کی جانب سے دیگر اہم رعایتوں کے بعد انہوں نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور بحری ناکہ بندی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ تمام بحری جہاز اپنی پوزیشن پر موجود رہیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ ناکہ بندی نافذ کی جا سکے تاہم موجودہ صورت حال میں ایسا ہونے کا امکان بہت کم دکھائی دیتا ہے