ابوظہبی(آئی این پی ) ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اماراتی میزبانوں نے مقامی طور پر تیار کردہ اعلی ترین معیار کا تیل تحفے میں پیش کیا، لیکن یہ تحفہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات سے کافی کم نکلا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو شاندار پیکنگ میں اعلی ترین معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی(بوتل) دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے اعلی معیار کا تیل ہے، لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا، یہ مجھے خوش نہیں کرتا۔ اس پر ڈاکٹر سلطان الجابر، جو ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے سربراہ ہیں، نے ٹرمپ کو بڑی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے، جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے لیکن ٹرمپ کا شکوہ وہیں کا وہیں رہا