نویں اور دسویں محرم کو سبیل ،،تجاوزات ختم

جلوس کے راستے کی سٹریٹ لائٹ فعال ،وال چاکنگ ختم ، سڑکوں کی مرمت مکمل: بلدیاتی اداروں کوہدایات 
لاہور ( کرائم رپورٹر) محکمہ بلدیات نے محرم الحرام کے لئے بلدیاتی اداروں کوہدایات جاری کردیں۔محرم کے جلوس کے راستے سے تمام تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا،جلوس کے راستے میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،جلوس کے راستے کی سٹریٹ لائٹ فعال رکھیں،وال چاکنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ بلدیات کے مطابق محرم کے جلوس کے راستے میں سڑکوں کی مرمت مکمل کریں،نویں اور دسویں محرم کو سبیل لگائیں۔