لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے اسکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق نویں،دسویں جماعت کے طلبا کیلئے سکولز 18 اگست سے کھلیں گے،جبکہ او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا،پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی،فیصلے کا اطلاق نجی وسرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا،وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔