گیارہویں اور بارہویں کے امتحان 20 مئی،نتائج 23 ستمبر اور 22 اکتوبر کو متوقع ہے
لاہور (آ ئی این پی)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے امتحانات اور نتائج کے نئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، دسویں کا نتیجہ 6 اگست اور نویں کا نتیجہ 2 ستمبر 2026 کو متوقع ہے، جبکہ نویں اور دسویں کے سپلیمنٹری امتحانات 6 اکتوبر 2026 سے ہوں گے۔ اسی طرح گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی 2026 سے شروع ہوں گے، بارہویں کا نتیجہ 23 ستمبر اور گیارہویں کا نتیجہ 22 اکتوبر 2026 کو متوقع ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہو کر ان کے نتائج 12 جنوری 2027 کو متوقع ہیں۔ یہ شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوگا۔