ناکہ توڑ کر فرار 2 شہری گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر) شیرا کوٹ پولیس ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالے 2 شہریوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق انچارج ناکہ شیراکوٹ نے سیاہ شیشوں والی گاڑی کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور تیز رفتاری سے ناکہ کو توڑتے ہوئے فرار ہو گیا، ٹیم نے گاڑی کو ٹول پلازہ پر پکڑ کر لیا۔ اس دوران شہری انچارج ناکہ و جوانوں سے الجھ پڑے اور شدید مزاحمت کی۔ پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر محسن، فضل کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔