ملزم نیاز راولپنڈی پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ، تھانہ چوہنگ کے سپرد
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ ناکہ ٹھوکر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں موبائلز سکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاناکہ ٹھوکر نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم راولپنڈی پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھاملزم پر راولپنڈی کے تھانہ کینٹ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔اشتہاری نیاز کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیاایس پی موبائلز شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے مفرور مجرمان کی شناخت کی جاری ہے۔