بس میں اشتہاری سوارتھا،ڈرائیور نے پولیس کو رشوت کی پیشکش کی ،ملزم اورڈرائیورگرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شہری کو ناکہ پر رشوت دینا مہنگا پڑ گیا۔پولیس کے مطابق ناکہ شیرا کوٹ پر شہری نے رشوت دینے کی کوشش کی، ڈی ایس پی مبشر اعوان نے پولیس جوانوں کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کروادیا ، بس ڈرائیور بخت شاہ گرفتار ہوگیا ۔ قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا،اشتہاری پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تھا، بس ڈرائیور نے رشوت کی پیشکش کی ، جبکہ بس میں قتل کا اشتہاری ملزم سوار تھا، ملزم ایک سال سے روپوش تھا،ایس پی موبائلز سکواڈ کی ڈی ایس پی مبشر اعوان و ٹیم کو شاباش دی۔