صائمہ کنول نے ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،55سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہرمیں خودکشی اور مختلف واقعات میں خاتون سمیت5افرادجان کی بازی ہارگئے ایدھی ترجمان کے مطابق بادامی باغ پھاٹک نمبر3کے قریب45سالہ خاتون نے ٹرین تلے آکر خودکشی کی,45سالہ صائمہ کنول نے نامعلوم وجوہات پرٹرین کے کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیاجنوبی چھاؤنی بھٹہ چوک باغ رحمت قبرستان سے18سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،متوفی کی شناخت 18 سالہ حسین عرف حسینی کے نام سے ہوئی ٹھوکرچوک کے قریب55سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایاگیا،کوٹ لکھپت گجر کالونی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تمام لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی