جھنگ ،صفائی کے دوران گٹر میں گر کر 2ملازمین جان کی بازی ہارگئے

جاں بحق افراد میں لاہور کا 24 سالہ کاشف علی اوراوکاڑہ کا 26 سالہ عابد علی شامل ہے
جھنگ(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں صفائی کے دوران گٹر میں گر کرواسا کے نجی ٹھیکیداروں کے 2ملازمین جان کی بازی ہارگئے۔واقعہ جھنگ میں صفائی کے دوران اس وقت پیش آیاجب واساکی نجی کمپنی کے ملازمین گٹروں کی صفائی کررہے تھے۔ریسکیو 1122 نے صدر تانگہ اڈا کے قریب مین ہول سے دونوں ملازمین کی لاشیں نکال لیں، جاں بحق افراد میں لاہور کارہائشی  24 سالہ کاشف علی اوراوکاڑہ کارہائشی 26 سالہ عابد علی شامل ہیں۔