چوہے کے کاٹنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئی

حیدرآباد (آئی این پی)بھارت کے شہر حیدآباد میں چوہے کے کاٹنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں موسی پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون پدما جس کی عمر 62سالہ بتائی گئی ہے، کو9نومبر کو چوہے نے کاٹ لیا تھا۔رپورٹس کے مطابق گھر کے افراد نے اس بات پر زیادہ توجہ نہیں دی اور گھریلو علاج پر اکتفا کیا، آہستہ آہستہ جیسے جیسے دن گزرتے گئے خاتون کا زخم گہرا ہوگیا اور جسم میں زہر پھیل گیا جس کے باعث اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، مگر دوران علاج خاتون کی موت واقع ہوگئی، پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔