کولمبیا :پہاڑی علاقوں میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کرلیا

بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا  ، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دبائو میں آئے تھے۔غیرملکی خبررساںادار ے کے مطا بق  فوجی حکام  کا کہنا ہے کہ  یہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگی جاری ہے۔