آبنائے ہرمز میں 2 سپر آئل ٹینکرز نے راستہ بدل لیا

 دونوں ٹینکرز تقریبا 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں:بلوم برگ
تہران (آئی این پی ) ایران پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں موجود 2 سپر ٹینکرز کی جانب سے راستہ بدلنے کاانکشاف ہوا ہے۔امریکی جریدے بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد خطے میں تنازع کے بڑھنے کے خطرے کے پیش نظر دو سپر ٹینکرز کوس وِزڈم لیک اور ساتھ لوئیلٹی نے آبنائے ہرمز میں اپنا راستہ بدل لیا ، دونوں ٹینکرز تقریبا 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔