امریکہ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے: اسرائیلی حکام

اسرائیل اور امریکہ ایران کی اہم تنصیبات یا توانائی کے انفرسٹرکچر پر مشترکہ حملے کر سکتے ہیں
تل ابیب(آئی  این پی ) اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پریکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے اور اسرائیل امریکی آپشن پر غور کررہا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی خبر رساں ادارے وائے نیٹ کے معروف صحافی رونین برگمین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے موجودہ اور سابق سینئر حکام نے بتایا ہے کہ امریکا ایران میں یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کا آپشن زیرِ غور لا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی موقف نے اختیار کیا  ایران کی جوہری تنصیبات کا بچنا یا تباہ ہونا اب اتنا اہم نہیں، کیونکہ جب تک اسرائیل اور امریکا کو ایران پر فضائی برتری حاصل ہے، وہ کسی بھی وقت ایران کے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے یا میزائل داغنے کی صورت میں حملہ کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ اگر امریکا یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے اور ایران اس کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو اسرائیل اور امریکا ایران کی اہم تنصیبات یا توانائی کے انفراسٹرکچر پر مشترکہ حملے کر سکتے ہیں