ڈیانا کا نکاح12فروری2025 کوہوا تھا‘اس نے محلے کے نوجوان سے تعلقات قائم کرلئے
طلاق کے بعدڈیانا شبیر کے ساتھ رہنے لگی، جس نے اسے جسم فروشی پر لگا دیا:پبلک نیوز کی رپورٹ
لاہور(رپورٹ:قاسم علی)لاہور میں گینگ ریپ کا شکار ہونے والی 23 سالہ آزربائیجانی لڑکی ڈیانا باگی یے وا کا پاکستان شوہر سے ملنے والا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا ‘ڈیانا کا نکاح پاکستانی شہری سے 12فروری2025 کو راولپنڈی ڈویژن میں ہوا‘اس شادی میں صرف مخصوص مہمانوں نے شرکت کی‘بعد ازاں ڈیانا جب اپنی ساس سے لڑ کر اپنے شوہر کو لے کر فیصل آباد گئی تو وہاں کرایہ کے مکان میں دوران رہائش اس نے محلے کے ایک رہائشی شبیر احمد عرف نقاش سے ناجائز تعلقات قائم کر لیے‘ڈیانا کے اس گناہ کا علم جب اس کے شوہر کو ہوا تو اس نے اسے طلاق دے دی جس بعد ڈیانا نے کھل کر شبیر احمد ساتھ رہنا شروع کر دیا ‘شبیر احمد جوکہ پہلے سے شادی شدہ تھا اپنے گھر لے گیا اور بیوی سے جھوٹ بولا کہ یہ میری غیر ملکی بزنس پارٹنر ہے اور ہمارے ساتھ رہے گی جس پر اسے فرسٹ فلور پر ایک کمرہ دے دیا گیا ‘بعدازاں گھر میں لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا تو شبیر ڈیانا کو لے کر لاہور آگیا جہاں اس نے ڈیانا کو اپنے ایک اور دوست توحید بٹ کے ساتھ رکھا اور بعد ازاں اسے جسم فروشی کے دھندے میں دھکیل دیا ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ شبیر ڈیانا کو لے کر ایبٹ آباد بھی کافی عرصہ رہا مگر بعد ازاں ڈیانا کی ضد پر کہ میرا یہاں دم گھٹتا ہے اسے کر لاہور آگیا ‘ ڈیانا کے اس تعلق والے شبیر احمد کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے‘ زیادتی کا شکار ڈیانا کا طلاق نامہ پبلک نیوز نے حاصل کر لیا‘ معلوم ہوا ہے ڈیانا کو تین طلاقیں ہو چکی ہیں‘طلاق نامے کے مطابق ڈیانا باغریوا کی شادی سرائے عالمگیر جہلم میں 12 فروری 2025 کو ہوئی تھی‘دستاویز کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی مس ڈیانا باغریوا کو تین طلاقیں دیں ‘پبلک نیوز کو ملنے والی دستاویز میں طلاق کو اسلامی اصولوں اور پاکستانی قانون کے مطابق قرار دیا گیا