وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسکائی47 قراقرم ون ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسکائی47 قراقرم ون ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید اسکائی47 قراقرم ون ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا، جسے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم کو اسکائی47 قراقرم ون ڈیٹا سینٹر کے مختلف شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ جدید ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور دیگر ڈیجیٹل خدمات کے لیے مضبوط اور محفوظ بنیاد فراہم کرے گا، جس سے ملکی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسکائی47 قراقرم ون پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب لے جانے والا ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت (AI)، مشین لرننگ (Machine Learning) اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (High-Performance Computing) جیسے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔حکام کے مطابق اس منصوبے سے ملک میں جدید ڈیجیٹل سروسز، محفوظ ڈیٹا اسٹوریج اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔