فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر باضابطہ طور پر 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان کر دیا، جس میں نئی عالمی چیمپئن اسپین کے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4-3-3 فارمیشن پر مشتمل اس بہترین الیون میں سات مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے جگہ بنائی، جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔عالمی چیمپئن اسپین کی جانب سے دفاعی کھلاڑی مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو جبکہ مڈفیلڈر روڈری کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جنہوں نے اسپین کو عالمی ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔فائنل میں شکست کھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو فارورڈ لائن میں جگہ دی گئی، جبکہ دفاعی کھلاڑی لیسانڈرو مارٹینیز بھی بہترین الیون کا حصہ بنے۔فرانس کے کائلیان ایمباپے، مائیکل اولیسے اور ڈیوٹ اپامیکانو بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے باعث ٹیم میں شامل کیے گئے، جبکہ انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم نے بھی بہترین الیون میں جگہ بنائی۔

مرکزی اسٹرائیکر کے طور پر ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کا انتخاب کیا گیا، جبکہ کیپ وردے کے گول کیپر ووزینہا کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار گول کیپنگ کے اعتراف میں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا۔فیفا کی جانب سے جاری کی گئی اس بہترین الیون کو ورلڈ کپ 2026 میں نمایاں اور مسلسل اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی نمائندہ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔