لیونل میسی ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں؟ تجزیہ کار کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

لیونل میسی ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں؟ تجزیہ کار کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔

چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لیونل میسی صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو وہ باآسانی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔جیانگ شوئیکن نے مزید کہا کہ میسی اپنی غیر معمولی عوامی مقبولیت کے باعث طویل عرصے تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں، یہاں تک کہ لوگ ان کی ممکنہ غلطیوں کو بھی نظر انداز کر دیں گے۔یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 39 سالہ لیونل میسی نے ارجنٹائن کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں ارجنٹائن کو اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم میسی کی مقبولیت اور عالمی حیثیت بدستور برقرار ہے۔تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لیونل میسی نے نہ تو سیاست میں آنے کا کوئی اعلان کیا ہے اور نہ ہی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے کسی ارادے کا اظہار کیا ہے۔ یہ دعویٰ صرف ایک تجزیہ کار کی ذاتی رائے اور پیشگوئی پر مبنی ہے، جس کی آزادانہ طور پر کوئی تصدیق موجود نہیں۔