لندن میں خصوصی تقریب‘ظہیرعباس‘یاسر عرفات‘اختررسول کی شرکت‘سرفراز نواز کی خدمات کو خراج تحسین
لندن (سپورٹس ڈیسک)لیجنڈ کرکٹر اور ریورس سوئنگ کے کنگ سرفراز نواز نے اپنی آنے والی کتاب ‘‘ریورس کنگ’’ کو دنیا بھر میں خصوصی بچوں میں مفت تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔لندن کے رائل نواب ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس ، یاسر عرفات ، ہاکی لیجنڈ اختر رسول سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کی اور سرفراز نواز کو ان کی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا۔۔سرفراز نواز کے مطابق کرکٹ کی یاداشتوں پر مشتمل اپنی نوعیت کی واحد کتاب ہو گئی۔۔جسے دنیا بھر میں کرکٹ کے شوقین افراد تک پہنچانے کے لیے 50 ہزار کتابوں کو پہلے مرحلے میں چھاپہ جا رہا ہے۔